16 ستمبر، 2016، 2:09 PM

وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت ہائی کورٹ میں چیلنج

وزیراعظم  نواز شریف کی اہلیت ہائی کورٹ میں چیلنج

پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پاکستان کے وزیراعظم  نواز شریف کی اہلیت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سابق چیف جسٹس اور جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ  افتحارمحمد چوہدری نے وزیراعظم نواز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ سابق چیف جسٹس کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف آئین کے آرٹیکل 63 کی دفعہ 2 پر پورا نہیں اترتے کیونکہ وزیراعظم نے لندن میں جائیداد بنائیں لیکن گوشواروں میں ظاہر نہیں کیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس جمع کرایا مگر شنوائی نہیں ہوئی اور اسپیکر نے ریفرنس پر اعتراض لگا کر واپس کردیا لہذا عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کے حکم کو کالعدم قراردے کر وزیراعظم کے خلاف ریفرنس پر کارروائی کا آغاز کرے۔

News ID 1866945

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha