8 فروری، 2017، 5:01 PM

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین کی تقرریاں سندھ ہائی کورٹ میں چیلنچ

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین کی تقرریاں سندھ ہائی کورٹ میں چیلنچ

پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر مشیر اور معاونین کی تقرریاں غیر آئینی قرار دینے کے لئے انھیں سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج میں کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر مشیر اور معاونین کی تقرریاں غیر آئینی قرار دینے کے لئے انھیں سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج میں کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعظم نواز شریف کے تمام مشیروں اور معاونین کی تقرری کو غیر آئینی قرار دینے سے متعلق درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 93 وزیراعظم کو صرف 5 معاون خصوصی رکھنے کا اختیار دیتا ہے لیکن وزیر اعظم نے گنجائش سے زیادہ مشیر اور معاونین خصوصی مقرر کرکے انہیں وزرا کے اختیارات دے رکھے ہیں۔ درخواست گزار نے مزید کہا کہ آیئن کے تحت کوئی معاون خصوصی یا مشیر انتظامی اختیارات استعمال نہیں کرسکتا لہذا وزیر اعظم کے تمام مشیروں اور معاونین خصوصی کی تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔مولوی اقبال حیدر کی جانب سے وزیراعظم کے جن مشیروں اور معاونین خصوصی کی تقرری کو چیلنج کیا گیا ہے ان میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاونین خصوصی طارق فاطمی، مصدق ملک اور مفتاح اسماعیل شامل ہیں۔

News ID 1870300

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha