10 ستمبر، 2016، 3:21 PM

راجن پور میں 25 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا

راجن پور میں 25 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان کے علاقہ راجن پور میں سکیورٹی فورسز نے فراری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 25 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ راجن پور میں سکیورٹی فورسز نے فراری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 25 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق راجن پور میں سکیورٹی فورسزنے فراری وہابی دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا ہے، آپریشن میں ہیلی کاپٹرز سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی اور زمینی کارروائی کے دوران 25 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے بھی فائرنگ اورشیلنگ کی جارہی ہے جب کہ دہشت گردوں کی جانب سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔

News ID 1866824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha