2 ستمبر، 2016، 1:16 PM

پشاور میں 4 خونخوار وہابی دہشت گرد ہلاک

پشاور میں 4 خونخوار وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایک رہائشی کالونی پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 خونخوار وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک عام شہری بھی مارا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے قنل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ایک رہائشی کالونی پر خونخوار وہابی دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 خونخوار وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک عام شہری بھی مارا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ 2 نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ دہشت گردوں نے پشاور کے وارسک روڈ پر کرسچن کالونی پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی اور 4 خونخوار وہابی خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ایف سی اہلکار، ایک پولیس کانسٹیبل اور 2 سویلین گارڈز زخمی ہوئے۔ حملے کی اطلاع سامنے آتے ہی پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا۔دوسری جانب وارسک روڈ اور اس سے منسلک دیگر شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔کرسچن کالونی پر ہونے والے ناکام حملے کی ذمہ داری خونخوار وہابی دہشت گرد جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔

News ID 1866634

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha