بنگلہ دیش میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک

بنگلہ دیشی پولیس نے ڈھاکہ میں گزشتہ ماہ ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4 وہابی دہشت گردوں کو ایک مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیشی پولیس نے ڈھاکہ میں گزشتہ ماہ ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4 وہابی دہشت گردوں کو ایک مقابلے میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ کے نواحی علاقے نارائن گنج میں پولیس نے ایک عمارت کی تلاشی لینا شروع کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ڈھاکہ ریسٹورنٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ تمیم احمد چوہدری سمیت 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ میں ریسٹورنٹ پر حملہ کرنے والے تمام ملزمان ہلاک ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یکم جولائی کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے پوش علاقے گلشن میں واقع ریسٹورنٹ پر حملے میں 18 غیر ملکیوں سمیت 29 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

News Code 1866497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha