مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست منی پورمیں امپھال کے قریب ایک گاﺅں میں بارڈر سکیورٹی فورسز کے کیمپ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ہندوستانی ذرائع کے مطابق دھماکہ ریاست منی پور کے قریب موئر نگ پورل گاﺅں میں کیا گیا ، حکام کا خیال ہے کہ دھماکہ خیز مواد علاقے میں مقیم مقامی دہشت گردوں نے پلانٹ کیا تھا جس کے نتیجے میں تین مقامی افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ہندوستانی ریاست منی پورمیں امپھال کے قریب ایک گاﺅں میں بارڈر سکیورٹی فورسز کے کیمپ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
News ID 1866115
آپ کا تبصرہ