سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

سنگاپور سے اٹلی کے شہر میلان جانے والے سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سنگاپور سے اٹلی کے شہر میلان جانے والے سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔سنگاپور میں ایئرپورٹ حکام کے مطابق میلان جانے والے سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے دائیں انجن میں آگ چانگی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران لگی۔ ایک مسافر نے اس آگ کے منظر کی ویڈیو بھی بنائی جس میں دیکھا گیا کہ طیارے کے دائیں انجن میں شدید آگ لگی ہوئی ہے ۔
تاہم فائر فائٹرز نے بعد میں آگ پر قابو پا لیا۔ طیارے میں عملے کے انیس ارکان اور دو سو بائیس مسافر سوار تھے۔ تمام مسافروں کو ایمرجنسی حکام نے بحفاظت نکال لیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دوسرے طیارے کے ذریعے میلان روانہ کیا جائے گا۔

News Code 1865059

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha