22 جولائی، 2016، 11:55 AM

شمالی کوریا کے طیارے کی چين میں ہنگامی لینڈنگ

شمالی کوریا کے طیارے کی چين میں ہنگامی لینڈنگ

چینی شہر شین یانگ میں شمالی کوریا کے مسافر بردار طیارے نے آگ لگنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی شہر شین یانگ میں شمالی کوریا کے مسافر بردار طیارے نے آگ لگنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہنگامی لینڈنگ کرنے والے طیارے کا تعلق شمالی کوریا سے تھا اور وہ چین کے شہر شین یانگ کے اوپر سے گزر رہا تھا کہ اس دوران اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ طیارے میں آگ لگنے کے فوری بعد جہاز کے پائلٹ نے ایئرپورٹ حکام سے رابطہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت ملنے کے بعد طیارہ بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

News ID 1865663

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha