مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے جنوب میں واقع ورنیم کے سینما گھر میں فائرنگ سے 50 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور ہلاک ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرینکفرٹ کے جنوب میں واقع ورنیم کے سینما گھر میں نامعلوم شخص داخل ہوا جس نے وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنایا اور پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 50 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق جرمنی کی اسپیشل پولیس فورس نے موقع پر پہنچ کر یرغمالیوں کو چھڑانے کے لیے حملہ آور سے مقابلہ کیا اور اس دوران پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔
جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کے جنوب میں واقع ورنیم کے سینما گھر میں فائرنگ سے 50 افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ آور ہلاک ہوگيا ہے۔
News ID 1864949
آپ کا تبصرہ