کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں دھماکے میں چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق گلشن حدید میں گرین بیلٹ میں بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور اس میں سوارایک چینی شہری سمیت دو افرادزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1864378

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 13 =