مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے نام اپنے ایک پیغام میں شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے مجاہد تمام مجاہدوں کے سردار ہیں جو امت اسلامیہ کی عزت و آبرو کی حفاظت کررہے ہیں۔
عبدالمالک حوثی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان کو اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ابتدا ہی سے کامیابیاں مل رہی ہیں اور حزب اللہ کی کامیابیوں میں حزب اللہ کے مجاہدین کا اہم کردار ہے جو تمام مسلمان مجاہدین کے سردار ہیں جنھوں نے اسرائیل کے خلاف 33 روزہ جنگ میں اسلام اور امت مسلمہ کی عزت اور آبرو کو بچایا۔ انھوں نے کہا کہ حق و باطل کے معرکہ میں اسلامی مجاہدین کی کامیابی یقینی ہے جبکہ امریکی شیاطین کو شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔
آپ کا تبصرہ