لاریجانی کی حزب اللہ کے سربراہ کو بدرالدین کی شہادت پر تعزیت

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایک پیغام میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایک پیغام میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو شہید مصطفی بدرالدین کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

لاریجانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بدرالدین عسکری محاذ پر سرگرم رہنے کے ساتھ ثقافتی محاذ کے بھی عظیم مجاہد تھے انھوں نے عسکری اور ثقافتی دونوں محاذوں پر شاندار خدمات سرانجام دیں ۔ لاریجانی نے اپنے پیغام میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ ، شہید کے اہلخانہ، اسلامی مقاومت کے جوانوں اور لبنانی قوم کو تعزیت پیش کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کی۔

News Code 1864000

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha