10 مئی، 2016، 12:33 AM

امریکہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

امریکہ میں چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

امریکی ریاست فلوریڈا میں برگر پر بحث اس قدر شدت اختیار کرگئی کہ چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں برگر پر بحث اس قدر شدت اختیار کرگئی کہ چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔

اطلاعات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص چلا کر اپنے بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف کررہا تھا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کےمطابق قاتل کا کہنا ہے کہ اس کا بھائی اور والدہ گھر سے باہر گئے ہوئے تھے تاہم واپسی پر بھائی نے چیز برگر پر اس کو تنگ کیا جس پر بحث ہوئی اور اس نے اپنے بھائی کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

News ID 1863893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha