نیپال میں چھوٹا طیارہ کے حادثے میں 23 مسافر ہلاک

نیپال میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار 23 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار 23 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔نیپالی حکام نے حادثے میں طیارے میں سوار تمام 23 مسافر وں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق نیپال میں طیارہ خراب موسم کے باعث جنگل میں گر کر تباہ ہوا۔ جسے نیپال کا دوسرا بڑافضائی حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق طیارے کا ٹیک آف کے بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے بعد جنگل میں اس کا ملبہ ملا۔ہلاک ہونے والوں میں چینی اور کویت کے شہری بھی شامل ہیں۔

News Code 1862069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha