مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک گھانا میں ہونے والے بس حادثے میں کم از کم 53 افرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ ملک کے شمالی حصے میں اس وقت پیش آیا جب مسافر وں سے بھری بس ایک سامان بردار ٹرک سے ٹکڑا گئی۔ حکام کے مطابق زیادہ تر افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 23 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران اس حادثے کو ملک کا بدترین ٹریف حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔ شمالی گھانا میں سڑکوں کی حالت اچھی نہیں ہے اور دیگر افریقی ممالک کی طرح یہاں بھی ٹریفک حادثوں کی شرح بہت زیادہ ہے۔
افریقی ملک گھانا میں ہونے والے بس حادثے میں کم از کم 53 افرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1861941
آپ کا تبصرہ