مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ جنوبی سوڈان میں خوراک کی قلت کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد افراد موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں 40 ہزار سے زائد افراد کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کی وجہ سے بھوک سے نڈھال ہیں اور موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ جنوبی سوڈان میں اس وقت صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے جس سے علاقے میں قحط کی صورتحال ہے جب کہ علاقے میں موجود افراد کھانے کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جس کے لیے انہیں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں لڑائی میں مصروف گروپوں سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ افراد تک خوراک پہنچانے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ جنوبی سوڈان میں خوراک کی قلت کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد افراد موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
News ID 1861685
آپ کا تبصرہ