مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی سوڈان میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں درجنوں بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ عالمی ادارے کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے مطابق جنگ بندی کے لیے سیاسی معاہدوں کے باوجود ملک کے شمال میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ علاقے میں قریب 40 ہزار افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے، جو ان کے لیے جان لیوا ہو سکتا ہے۔ جمعے کی شب جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حالیہ دو ہفتوں میں جنوبی سوڈان میں جنسی تشدد اور عام شہریوں کے قتل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق جنوبی سوڈان میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں درجنوں بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
News ID 1859419
آپ کا تبصرہ