9 فروری، 2016، 12:15 AM

جنوبی سوڈان میں 40 ہزار سے زائد افراد کی موت کا خدشہ

 جنوبی سوڈان میں 40 ہزار سے زائد افراد کی موت کا خدشہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ جنوبی سوڈان میں خوراک کی قلت کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد افراد موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ جنوبی سوڈان میں خوراک کی قلت کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد افراد موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی سوڈان میں 40 ہزار سے زائد افراد کھانے پینے کی اشیاء کی قلت کی وجہ سے بھوک سے نڈھال ہیں اور موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ جنوبی سوڈان میں اس وقت صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے جس سے علاقے میں قحط کی صورتحال ہے جب کہ علاقے میں موجود افراد کھانے کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں جس کے لیے انہیں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں لڑائی میں مصروف گروپوں سے اپیل کی ہے کہ متاثرہ افراد تک خوراک پہنچانے کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے۔

News ID 1861685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha