مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بین الاقوامی وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے 10دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان صوبے ننگر ہار میں سکیورٹی فورسز نے داعش کے ٹھکانوں پر کارروائی کر کے 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔افغان فورسز نے کارروائی کے دوران داعش کے زیر اہتمام چلنے والے ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کو بھی تباہ کردیا ۔ واضح رہے کہ داعش کی تشکیل میں امریکہ، سعودی عرب ترکی، قطر اور اسرائیل نے اہم کردار ادا کیا اور اس دہشت گرد تنظیم کو شام میں صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے تشکیل دیا گیا تھا آج بھی سعودی عرب اور ترکی شام میں داعش دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔
افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کر کے بین الاقوامی وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے 10دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
News ID 1861519
آپ کا تبصرہ