خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسزکی پاک افغان سرحد کےقریب فضائی کارروائی میں 9 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسزکی پاک افغان سرحد کےقریب فضائی کارروائی میں 9 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 9 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فضائی کارروائی پاک افغان سرحد کے قریب کی گئی جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے اور ان کا مواصلاتی نظام بھی تباہ ہوگیا۔

News Code 1861190

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =