مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے ملاقات اور گفتگو کی۔ یہ ملاقات کوبرگ ہوٹل میں ہوئی ملاقات میں ایران کے نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی، ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی بھی موجود تھے ۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ جان کیری لندن سے ویانا پہنچے ہیں جہاں اس نے کوبرگ ہوٹل میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ایٹمی معاہدے کے نفاذ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔
ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور امریکہ کے وزیرخارجہ جان کیری نے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1861112
آپ کا تبصرہ