15 جنوری، 2016، 11:57 PM

امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی

مالی بحران ایک بار پھرپوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے جس کے باعث امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کے بعد ایشیا میں بھی مندی دیکھی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالی بحران ایک بار پھرپوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے جس کے باعث امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کے بعد ایشیا میں بھی مندی دیکھی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ ڈاو جونز میں کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان دیکھا گیا اور مارکیٹ اپنے آغاز میں ہی 2.23 فیصد گر گئی جب کہ ناسدق کمپوزٹ انڈیکس 2.4 فیصد تک نیچے آگئی، اس کے علاوہ جاپان کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ میں  بھی مندی دیکھنے میں آئی اور مارکیٹ دن کے آغاز میں ہی 3.6 فیصد گرگئی۔ یورپ کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی کاروبار میں مندی دیکھی گئی جس کے باعث جرمنی کی فرینکفرٹ اسٹاک مارکیٹس 3 فیصد اور میلان اسٹاک مارکیٹ 3.1 فیصد گر گئی جب کہ دیگر یورپی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ سب سے زیادہ کمی ماسکو اسٹاک مارکیٹ میں دیکھی گئی جہاں اسٹاک مارکیٹ 5 فیصد تک نیچے آگئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کی بڑی وجہ تیل کی قیتموں میں مسلسل کمی ہے جو 12 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں ۔

News ID 1861093

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha