20 ستمبر، 2015، 6:39 PM

نریندر مودی کے دور حکومت میں جرائم میں اضافہ

نریندر مودی کے دور حکومت میں جرائم میں اضافہ

امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان میں نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد مسائل میں ہوشربا اضافہ ہواہے اورہندوستان میں جرائم کی شرح میں 93 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان  میں نریندر مودی کے برسر اقتدار آنے کے بعد مسائل میں ہوشربا اضافہ ہواہے اورہندوستان میں جرائم کی شرح میں 93 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق مسائل میں اضافے کے حوالے سے گراف بتدریج بلندی کی جانب گامزن ہے۔ تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق گزشتہ ادوار کی نسبت بی جے پی دور حکومت میں جرائم کی شرح میں 93 فیصد اضافہ ہوا جب کہ گزشتہ سال یہ شرح 85 فیصد تھی۔ بے روزگار ی کی شرح گزشتہ سال79 فیصد تھی جو رواں سال 8 فیصد اضافے کیساتھ 87 فیصد رہی۔ مہنگائی کی شرح بڑھ کر 87 فیصد تک جا پہنچی۔ اسکولوں کی ناگفتہ بہ صورت حال میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ دور میں یہ شرح 50 سے 57 فیصد تک تھی جب کہ اب 77 فیصد، فضائی آلودگی کی شرح رواں سال 22 فیصد اضافے کے ساتھ 74 فیصد ہو گئی۔ امیروں اور غریبوں میں فرق کا فاصلہ گزشتہ سال70 فیصد تھا جب کہ یہی فاصلہ رواں سال بڑھ کر 74 فیصد ہوگیا۔ کانگریس کے دور میں صحت کی ناکافی سہولتوں کی شرح 38 فیصدتھی جومئی 2014 کے بعد سے دگنا اضافے کے ساتھ 68فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

News ID 1858276

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha