مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر کنویں میں پھینک دیا گیا۔متاثرہ لڑکی نے بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ اسے گذشتہ برس نومبر میں مغربی دہلی میں بازار جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، ملزمان نے اسے کئی ہفتوں تک یرغمال بنائے رکھا اور اجتماعی زیادتی کے بعد گولی مار کر کنویں میں پھینکنے کے بعد ملزمان اسے مردہ سمجھ کر فرار ہوگئے۔ قریبی علاقے کے دیہاتیوں نے اسے کنویں سے نکالا۔ متاثرہ لڑکی نے ملزمان کو پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں بچی کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ یہ واقعہ اتر پردیش میں سہارنپور کے قطب شیر علاقے میں پیش آیا۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں 14 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گولی مار کر کنویں میں پھینک دیا گیا۔
News ID 1860998
آپ کا تبصرہ