7 مئی، 2018، 11:27 AM

ریاست جھاڑکھنڈ میں16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلادیاگیا

ریاست جھاڑکھنڈ میں16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلادیاگیا

ہندوستان کی ریاست جھاڑکھنڈ میں16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے زندہ جلادیاگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست جھاڑکھنڈ میں16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے زندہ جلادیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ میں لڑکی کو عصمت دری کے بعد زندہ جلا دیا گیا جبکہ پولیس نے 14 ملزمان کو حراست میں لے لیاتاہم اصل ملزم تاحال آزاد ہے اورمتاثرہ خاندان انصاف کے لیے سڑکوں پر آگیا ہے۔ ملزمان نے 16سالہ لڑکی کوگھر میں اکیلے پاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔جس پر مقامی پنچائت نے ملزمان کو معمولی سز ا کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ کیا۔سز املنے پر ملزمان طیش میں آگئے اور اگلے روز دن دیہاڑے لڑکی کو گھر میں بند کرکے آگ لگا دی۔

News ID 1880536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha