مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست پنجاب کے علاقے پٹیالہ میں دیوالی کے موقع پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 17 سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی ہے۔اطلاعات کے مطابق 13 نومبر کو لڑکی کے ساتھ زیادتی کے واقعے کے بعد سے مقامی پولیس اہلکار اس لڑکی پر مسلسل دباوٴ ڈال رہے تھے کہ وہ ملزمان کے خلاف عدالت میں الزامات واپس لے لے۔ہندوستانی پنجاب کے آئی جی پولیس کے مطابق لڑکی اور اس کے اہل خانہ نے آخر تک ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ اوربدھ اور جمعرات کی درمیانی رات اس لڑکی نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔ ہندوستان میں لڑکیوں کےساتھ زیادتی معمول بن کئی ہے۔
مہر نیوز/ 28 دسمبر/ 2012ء: ہندوستانی ریاست پنجاب کے علاقے پٹیالہ میں دیوالی کے موقع پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 17 سالہ لڑکی نے خود کشی کر لی ہے۔
News ID 1777950
آپ کا تبصرہ