27 دسمبر، 2015، 8:25 PM

شہید سمیر قنطار کی شہادت کے بدلے پر تاکید/صہیونی اور تکفیری اسلام کے کھلے دشمن

شہید سمیر قنطار کی شہادت کے بدلے پر تاکید/صہیونی اور تکفیری اسلام کے کھلے دشمن

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہید سمیر قنطار کی شہادت کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سمیر قنطار اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک ممتاز انسان تھے جن کے نام سے غاصب صہیونی حکومت کے جسم پر لرزہ طاری رہتا تھا ۔ مسلمانوں پر سعودی عرب کے مظالم کا سلسلہ اسرائیل سے بھی کہیں زيادہ ہے اسرائیل ہمارا کھلا دشمن ہے جبکہ سعودی عرب چھپا ہوا دشمن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے شہید سمیر قنطار کی شہادت کے سلسلے میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سمیر قنطار اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک ممتاز انسان تھے جن کے نام سے غاصب صہیونی حکومت  کے پر لرزہ طاری رہتا تھا غاصب صہیونی حکومت سے شہید سمیر قنطار کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائےگا۔

سید حسن نصر اللہ نے اسلامی ممالک میں جاری دہشت گردی کو غاصب صہیونی حکومت کے مفاد اور حمایت میں قراردیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے اسلامی ممالک میں تشدد اور دہشت گردی پھیلا کر صہیونی حکومت اور امریکہ کو مضبوط اور خوشحال کیا ہے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہید سمیر قنطار نے فلسطین کے دفاع کا راستہ انتخاب کیا اور اسی طرح سیکڑوں افراد نے فلسطین کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شہید سمیر قنطار نے فلسین کی خاطر 30 سال تک صہیونی جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں اور اسرائيلی جیل میں انھوں نے صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ بعض امریکہ نواز عرب حکومتوں نے اسرائیل مخالف محاذ کو کمزور کرنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کو تشکیل دیا جنھوں نے شامی فوج کو اسرائیل کے مقابلے میں کمزور بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔ انھوں نے کہا کہ شام واحد اسلامی ملک ہے جو اسرائيل کے مقابلے میں فلسطین اور لبنانیوں کی حمایت کرتا رہا ہے اور شام کو توڑنے کے لئے امریکہ نے خطے میں اپنی حامی عرب حکومتوں بالخصوص سعودی عرب سے بھر پور فائدہ اٹھایا اور شام کو مختلف ممالک کے دہشت گردوں کے ذریعہ جنگ میں دھکیل دیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ وہ عرب ممالک جو فلسطین کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں وہ اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ آشکارا دشمنی اور خیانت کررہے ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ سعودی عرب کو دہشت گردوں کے خلاف نام نہاد اتحاد تشکیل دینے کے بجائے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اتحاد تشکیل دینا چاہیے لیکن خود سعودی عرب ، اسرائيل اور امریکہ کا اتحادی ہے لہذا وہ اسرائیل کے خلاف ایسا اتحاد تشکیل نہیں دےگا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ مسلمانوں پر سعودی عرب کے مظالم کا سلسلہ اسرائیل سے بھی کہیں زيادہ ہے اسرائیل ہمارا کھلا دشمن ہے جبکہ سعودی عرب  چھپا ہوا دشمن ہے جومنافقت کا لباس پہن کر اسلام کی آڑ میں اسلام اور مسلمانوں پر کاری ضرب وارد کررہا ہے یمن، فلسطین ، شام، عراق اور افغانستان اس کے واضح ثبوت ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہمیں اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی ممالک کی فوج کی ضرورت نہیں ، شام میں لڑنے والے افراد ہی اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے کافی ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ امریکہ ، سعودی عرب اور ان کے حامی دہشت گرد اسرائیل کو ہرگز نہیں بچا سکیں گے کیونکہ اسرائیل کی نابودی یقینی ہے۔

News ID 1860629

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha