27 دسمبر، 2016، 7:38 PM

اسلام کے خلاف صہیونی اور سعودی سازشوں کا سلسلہ جاری

اسلام کے خلاف صہیونی اور سعودی سازشوں کا سلسلہ جاری

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسلام اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے خلاف اسرائيل اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں لیکن کامیابی اسلامی مزاحمتی تحریک کو ہی نصیب ہوگي۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اسلام اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے خلاف اسرائيل اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب دونوں دہشت گردوں کو مدد فراہم کررہے ہیں لیکن کامیابی اسلامی مزاحمتی تحریک کو ہی نصیب ہوگي۔

اطلاعات کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے شیخ عبدالناصر الجبری کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اور اسلامی مزاحمتی تحریک کو شیخ الجبری جیسے  نذر اور بےباک علماء کی ضرورت ہے شیخ الجبری کا نام اسلامی مقاومت کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہےگا کیونکہ انھوں نے اپنے منصبی فرائض کو احسن طریقہ سے انجام دیا۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے وحشیانہ اور بہیمانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بحرین، یمن، شام، لیبیا ، مصر اور عراق میں سعودی عرب کے معاندانہ اور وحشیانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب کا مکروہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے نمایاں ہوگيا ہے سعودی عرب آج امریکہ اور اسرائیل کے باطل محاضذ کا حصہ ہے جس سے ثابت ہوگيا ہے کہ سعودی عرب آج ابوجہل اور ابو لہب کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

News ID 1869308

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha