مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیم میں پولیس نے پیرس حملوں کے الزام میں ایک اور شخص گرفتار کر لیا ہے۔ بیلجیم میں اب تک گرفتار افراد کی تعداد 9ہو گئی ہے۔ بیلجیم پولیس نے برسلز کے وسطی کاروباری علاقے میں چھاپے کے دوران 30سالہ عبد اللہ سی کو گرفتار کر لیا ہے، جو بیلجیم کا شہری ہے۔
پراسیکیوٹر کے مطابق گرفتار شخص نے پیرس حملوں کےمشبتہ سرغنہ عبدالحمید اباعود کے ایک کزن سے 13نومبر کے حملے کے بعد کئی بار رابطہ کیا تھا۔ عبد اللہ سی کو پیرس حملوں کے ایک اور مشتبہ شخص مراکشی نژاد ابریمی لازیز کے ہمراہ برسلز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفتیشی مجسٹریٹ نے انہیں قتل اور دہشتگرد تنظمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
بیلجیم میں پولیس نے پیرس حملوں کے الزام میں ایک اور شخص گرفتار کر لیا ہے۔ بیلجیم میں اب تک گرفتار افراد کی تعداد 9ہو گئی ہے۔
News ID 1860554
آپ کا تبصرہ