مہر خـررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں دہشت گردی کے خوفناک حملے کے بعد بیلجیم میں بھی دہشت گردی کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی مزید بڑھانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ بیلجیم میں دہشت گردی کی انٹیلجنس اطلاعات کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی جس کے تحت دارالحکومت برسلز میں میٹرو سسٹم کو بند کردیا گیا ہے جب کہ ہر قسم کی پبلک تقریبات کو ملتوی کر کے شہریوں کو رش والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ پیرس حملوں اور آپریشن کے دوران داعش کا ایک مسلح دہشت گرد فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری ہے جب کہ اس کے برسلز میں داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے بعد شہر کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک کے سیکورٹی اداروں نے حکومت کو آگاہ کیا تھا کہ بیلجیم سے تعلق رکھنے والے داعش کے ساتھی پیرس طرز کےحملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں اور وہ کسی بھی وقت اس کو عمل میں لا سکتے ہیں۔
فرانس میں دہشت گردی کے خوفناک حملے کے بعد بیلجیم میں بھی دہشت گردی کی اطلاعات کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ وزیراعظم نے سیکیورٹی مزید بڑھانے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔
News ID 1859758
آپ کا تبصرہ