24 نومبر، 2015، 4:12 PM

برسلز میں آئندہ پیر تک ہائی الرٹ رہے گا

برسلز میں آئندہ پیر تک ہائی الرٹ رہے گا

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سکیورٹی ہائی الرٹ کو آئندہ پیرتک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں سکیورٹی ہائی الرٹ کو آئندہ پیرتک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظر برسلز میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ برسلز اور اس کے گردو نواح میں اب بھی خوف و ہراس کی صورتحال ہے اور سکولوں میں حاضری 50فیصد سے کم ہے اس لئے اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سکولوں کے باہر فوج کو تعینات کیا جائے تاکہ سکولوں میں حاضری بڑھ سکے۔ برسلز میں سکول اور ٹرانسپورٹ سروس بدھ سے دوبارہ کھل جائے گی پیرس حملوں کے بعد سے اب تک برسلز میں پبلک ٹرانسپورٹ سروس اور سکول بند ہیں۔

News ID 1859816

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha