26 نومبر، 2015، 9:03 PM

بھارت کا پرتھوی 2 میزائل کا کامیاب تجربہ

بھارت کا پرتھوی 2 میزائل کا کامیاب تجربہ

جوہری ہتھیارلے جانے والے میزائل پرتھوی 2 کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے علاقے چندی پور کی ٹیسٹ رینج میں کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جوہری ہتھیارلے جانے والے میزائل پرتھوی 2  کا تجربہ ریاست اڑیسہ کے علاقے چندی پور کی ٹیسٹ رینج  میں کیا گیا۔ بھارتی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ کے تحت کیے گئے اس میزائل تجربے کا مقصد بھارتی فوج کے آزمائشی پروگرام کا حصہ بتایا گیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق پرتھوی 2 میزائل 500 سے ایک ہزار کلو گرام روایتی اور ایٹمی  وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 350 کلو میٹر تک زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارت نے اڑیسہ  ہی میں ایڈوانس ایئر ڈیفنس سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا جس کے متعلق بھارتی میڈیا کا دعویٰ تھا کہ اس  سپر سونک انٹرسپٹر میزائل کو متعدد ٹریکنگ سسٹم کا جائزہ لینے کے بعد بھارت میں ہی تیار کیا گیا ہے۔

News ID 1859869

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha