11 دسمبر، 2015، 2:05 PM

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل " شاہین تھری " کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل  " شاہین تھری "  کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل 2750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے. آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے کا مقصد میزائل نظام کے ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کی جانچ کرنا تھا۔میزائل کے تجربے کے موقع پر اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، اسٹریٹیجک فورسز کے اعلیٰ افسران، سائنسدان اور انجینیئر بھی موجود تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹیجک پلان ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے سائنسدانوں اور انجینیئرز کو میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ ملک کی دفاعی صلاحیت کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اور پیش رفت ہے۔ حالیہ مہینوں میں پاکستان جوہری ہتھیار اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے کئی بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کر چکا ہے۔

News ID 1860225

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha