14 مارچ، 2016، 2:01 PM

بھارت کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا تجربہ

بھارت کا زمین سے زمین پر مار کرنے والے بلیسٹک میزائل کا تجربہ

بھارتی ریاست اڑیسہ میں عبدالکلام جزیرے پر واقع ٹیسٹ رینج میں مقامی طور پر تیار کئے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اڑیسہ  میں عبدالکلام جزیرے پر واقع ٹیسٹ رینج میں مقامی طور پر تیار کئے گئے زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق جوہری ہتھاروں سے لیس بلیسٹک میزائل 700 کلومیٹر کا فاصلہ 9 منٹ اور 36 سیکنڈ میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جب کہ اس میں جدید ترین نیویگیشن سسٹم بھی نصب ہے۔ میزائل کا وزن 12000 کلو گرام ہے اور یہ ایک ہزار کلو گرام تک اضافی سامان ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مہلک ایٹمی آبدوزکی تیاریاں بھی آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں جب کہ بھارت نے رواں مالی سال کے لئے اپنے دفاعی بجٹ میں بھی 4.8 فیصد اضافہ کیا ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 ارب زیادہ یعنی 24 کھرب 90 ارب روپے ہو گیا ہے۔

News ID 1862523

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha