8 جولائی، 2016، 7:45 PM

چین نے فضائی بیڑے میں بڑا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ شامل کر لیا

چین نے فضائی بیڑے میں  بڑا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ شامل کر لیا

چین نے دفاعی میدان میں ایک قدم آگے بڑھا تے ہوئے چینی فضائی بیڑے میں پہلا سب سے بڑا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ شامل کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے دفاعی میدان میں ایک قدم آگے بڑھا تے ہوئے چینی فضائی بیڑے میں پہلا سب سے بڑا فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ شامل کر لیا ہے۔ چينی وزرات دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وائی ٹو نام کا یہ جمبو طیارہ زیادہ سے زیادہ 200 ٹن وزن کے ساتھ ٹیک آف اور اس وزن کے ساتھ 4 ہزار5 سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، 40 ٹن وزنی سامان کی صورت میں یہ طیارہ 8 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرسکتا ہے۔
طیارے کو کارگو اور لوگوں کو نقل و حمل کرنے کے لئے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو دشوار موسم کو بھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

News ID 1865337

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha