پاک بحریہ کا ساحل سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل ضرب کا کامیاب تجربہ

پاکستانی بحریہ نے ساحل سے سمندر میں بحری جنگی جہازوں کو ہدف بنانے والے میزائل "ضرب" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی  بحریہ نے ساحل سے سمندر میں بحری جنگی جہازوں کو ہدف بنانے والے میزائل  "ضرب" کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو نشان بنانے والے میزائل کو ساحلی علاقے سے داغا گیا اوراس نے سمندرمیں موجود اپنے ہدف کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔" ضرب" میزائل پاک بحریہ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

میزائل کے تجربے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنزسمیت دیگر اعلیٰ عسکری افسران بھی موجود تھے ، ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز نے ’’ضرب‘‘ کے کامیاب تجربے پر اس کی تیاری میں شامل ماہرین اور دیگر عملے کی کی کوششوں کی تعریف کی۔

News Code 1863177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 10 =