2 جون، 2017، 3:50 PM

ہندوستان کا پرتھوی ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان کا پرتھوی ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے ہندوستان ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے اور جوہری وار ہیڈ لے جانے والے میزائل پرتھوی ٹو کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا۔ اطلاعات کے مطابق میزائل کو اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج سے فائر کیا گیا ۔ہندوستانی حکام کے مطابق میزائل کا تجربہ جمعہ کی صبح 9 بجکر 50 منٹ پر انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) میں چاندی پور کے قریب کیا گیا، جس نے 350 کلومیٹر کا فیصلہ طے کرکے اپنے ہدف کو خلیجِ بنگال میں نشانہ بنایا۔ہندوستانی حکام کے مطابق  میزائل نے کامیابی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ مذکورہ میزائل 500 سے 1000 کلوگرام جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کے حوالے سے مزید دعویٰ کیا گیا کہ اس میں جدید نظام نصب کیا گیا ہے جو اپنے ٹارگٹ کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

News ID 1872911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha