مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی پولیس ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ شام اورعراق میں اس وقت 50 ممالک سے کم سے کم 25 ہزار دہشت گرد موجود ہیں جن میں سے 5800 دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
اسپین کے جنوب میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انٹر پول کے سربراہ جورجن اسٹوک نے کہا کہ عراق اور شام میں اس وقت 50 ممالک کے دہشت گرد موجود ہیں جن کی کم سے کم تعداد 25 ہزار ہے اور اس میں سے 5800 دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔
انٹرپول کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔
آپ کا تبصرہ