31 اکتوبر، 2015، 5:43 PM

مصرکے صحرائے سینا میں روسی طیارہ گر کر تباہ ، 224 مسافر ہلاک

مصرکے صحرائے سینا میں روسی طیارہ گر کر تباہ ، 224 مسافر ہلاک

روس کا مسافر طیارہ مصر کے صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے 7 افراد سمیت 224 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ روس کا مسافر طیارہ مصر کے صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کے 7 افراد سمیت 224 مسافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ روسی ایئر لائن کا مسافر طیارہ ایئربس A-321  نے سیاحتی مقام شرم الشیخ سے 217  مسافروں کو لے کر روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے لئے اڑان بھری لیکن 31 ہزار فٹ بلندی پر پہنچ کر جہاز کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا جو جزیرہ نما صحرائے سینا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 7 افراد سمیت 224 مسافر ہلاک ہوگئے۔ روسی ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شرم الشیخ سے اڑان بھرنے والے مسافر طیارے کا 25 منٹ تک رابطہ رہا جس کے بعد اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا جب کہ طیارے میں 16 بچے بھی سوار تھے۔ دوسری جانب مصر کے وزیراعظم شریف اسماعیل نے ہنگامی طور پر جہاز حادثے سے متعلق کابینہ کی کرائسز کمیٹی تشکیل دے دی جو تمام معاملات سے متعلق آگاہ کرتی رہے گی۔

News ID 1859243

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha