28 اکتوبر، 2015، 6:42 PM

سعودی عرب میں پاکستانی شہری کا سر قلم

سعودی عرب میں پاکستانی شہری کا سر قلم

سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں ایک پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری نعمت اللہ مولا بخش پیٹ میں منشیات چھپاکر اسمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جس پر اس کو موت کی سزا دی گئی۔ سعودی حکام کے مطابق ملک میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں کی تعداد 138 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے قوانین میں جنسی زیادتی، قتل،ڈکیتی اور منشیات کی اسمگلنگ پر موت کی سزا مقرر ہے جب کہ سعودی عرب کا شمار دنیا میں بڑے پیمانے پر سزائے موت دینے والے ممالک میں ہوتا ہے۔

News ID 1859175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha