مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق میں انسانی حقوق کے ایک رکن فاضل العراوی نے کہا ہے کہ عراق میں رواں برس کے دوران دہشت گردانہ کارروائيوں میں 21 ہزار عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2013 میں 33 ہزار 105 افراد جبکہ 2014 میں 35 ہزار 408 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ رواں برس اب تک 21 ہزار افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔ العراوی نے کہا کہ داعش دہشت گرد اجتماعی طور پر بےگناہ افراد کو ہلاک کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے۔
عراق میں انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ عراق میں رواں برس کے دوران دہشت گردانہ کارروائيوں میں 21 ہزار عراقی شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1858547
آپ کا تبصرہ