مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر سخیال گاؤں میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے مطابق ہندوستانی فوج کی جانب سےسیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پرسخیال گاؤں میں آج صبح فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 14 سال کا عاطف اور 22 سال کا محمد عرفان شامل ہے جب کہ ہندوستانی فائرنگ سے 3 خواتین اور2 بچوں سمیت 5 افراد شدید زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے بعد پنجاب رینجرز کی جانب سے بھر پور جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ اس سے قبل سیالکوٹ کے ہی بجوات سیکٹر پرہندوستانی فوج کی جانب سے فائرنگ اورگولہ باری کی گئی تھی۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستانی اور پاکستنای فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کے علاقہ سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈری پر سخیال گاؤں میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1857122
آپ کا تبصرہ