14 نومبر، 2016، 12:29 PM

لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے 7 فوجی ہلاک

لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان کے 7 فوجی ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رات کے آخری پہر میں  ہندوستانی فوج نے ایل او سی کے بھمبر سیکٹر پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں پاکستان کے 7 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فوج نے جوابی  کارروائی میں ہندوستان کی متعدد چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات میں 18 ستمبر کو ہونے والے اڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کی فوجیں لائن آف کنٹرول پر ایکدوسرے پر فائرنگ اور جوابی فائرنگ کررہی ہیں۔

News ID 1868311

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha