12 جون، 2017، 7:57 PM

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 پاکستانی شہری ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 پاکستانی شہری ہلاک

ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے دو شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کے درمیان لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کے دو شہری ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ  تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جندروٹ اورتتہ پانی سیکٹرمیں سول آبادی کومارٹر گولوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق شہریوں کی شناخت 18 سالہ وقار یونس اور19 سالہ اسد علی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ 30 سالہ محمد شہباز،35 سالہ شمائلہ، خورشید اور14 سالہ حفصہ شبیر زخمی ہوئیں۔ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کا تعلق بھابھرا گاؤں سے ہے جب کہ زخمی دونوں خواتین چک رالی گاؤں کی رہائشی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے مطابق بھارتی فائرنگ پر پاک فوج نے بھی بھر پور جواب دیا ہے اور بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

News ID 1873140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha