22 جولائی، 2015، 10:28 AM

شام کے بارے میں ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

شام کے بارے میں ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

شام کے وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ شام کے بارے میں ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر اطلاعات و نشریات  عمران الزعبی کا کہنا ہے کہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد شام کے بارے میں ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ عمران الزعبی نے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان گہری دوستی ہے شام نے مشکلات میں ایران کا ساتھ دیا اور آج شام کی مشکلات میں ایران ساتھ دے رہا ہے ۔ عمران الزعبی نے کہا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی مدد کررہا ہے اور ایران واحد ملک ہے جو فلسطینیوں کا سچا حامی ہے اور عملی طور پر فلسطینیوں کی مدد کررہا ہے جبکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی عرب ممالک مسئلہ فلسطین میں فلسطینیوں کی حمایت کے بجائے امریکہ اور اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں۔

News ID 1856794

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha