19 جولائی، 2015، 7:08 PM

دیالہ کے حادثے میں ملوث افراد گرفتار

دیالہ کے حادثے میں ملوث افراد گرفتار

عراق کے شہر دیالہ میں خان بنی سعد علاقہ کے بازار میں دو روز قبل ہونے والے بم دھماکے میں 120 عراقی شہریوں کی ہلاکت میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس واقعہ میں 180 افراد زخمی بھی ہوگئے تھےحملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر دیالہ میں خان بنی سعد علاقہ کے بازار میں دو روز قبل بم دھماکے میں 120 عراقی شہریوں کو ہلاک کرنے میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اس واقعہ میں 180 افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی  تھی عید کی رات ہونے والا یہ دھماکہ داعش کی دہشت گردانہ کارروائیوں میں سب سے زیادہ بھیانک تھا یہ دھماکہ کار میں نصب بم کے ذریعہ اس وقت کیا گیا جب بازار میں لوگ عید منانے کے لئے خرید میں مصروف تھے۔

News ID 1856729

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha