17 جولائی، 2015، 3:46 PM

سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع

سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع

پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ نے سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ اور وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے ہمراہ دیگر وزراء نے بھی شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرادری کی ہدایت پر صوبے میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع کردی ہے۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع آئین کے آرٹیکل 147 کے تحت کی گئی۔

News ID 1856682

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha