مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے مختلف شعبوں میں مدد کرنے اور کراچی میں عوامی سفر کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 200 بسوں کی پیشکش کی تعریف کی ہے۔ ایرانی قونصل جنرل مہدی سبحانی نے وفد کے ساتھ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر شاہ سے ملاقات کی، جس کے بعد جاری کیے گئے بیان میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ عوام کو جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت شہر میں جدید ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کے منصوبوں سمیت اربوں روپے کے منصوبے زیر تعمیر ہیں، جن کی تکیمل کے بعد لوگوں کو سفر کی معیاری اور بہتر سہولیات میسر ہوسکیں گی۔ ملاقات کے دوران ایرانی قونصل جرنل مہدی سبحانی نے صوبائی وزیر کو ٹرانسپورٹ کی سہولیات بہتربنانے کے لیے ایرانی حکومت کی جانب سے 200 بسوں کی فراہمی کی پیش کش بھی کی۔ایرانی قونصل جرنل نے صوبائی وزیر کو ایران کے دارالحکومت تہران میں کام کرنے والے جدید شہری ٹرانسپورٹ نظام کو دیکھنے کے لیےدورے کی دعوت بھی دی۔
پاکستان کے صوبہ سندھ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے ایرانی قونصل جنرل کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے مختلف شعبوں میں مدد کرنے اور کراچی میں عوامی سفر کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 200 بسوں کی پیشکش کی تعریف کی ہے۔
News ID 1869188
آپ کا تبصرہ