مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں پاکستانی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 17 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فضائی کارروائی خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کارروائی میں 17 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ذرائع کے مطابق کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کی جانب سے فورسز کی کارروائی میں مبینہ شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
![خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران 17 طالبان دہشت گرد ہلاک خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کے دوران 17 طالبان دہشت گرد ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2015/05/03/3/1677436.jpg?ts=1486462047399)
پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں پاکستانی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 17 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1855711
آپ کا تبصرہ