مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را " کے حاضر سروس جاسوس کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستانی جاسوس کو تفتیش کیلئے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا، جہاں پر " را " کے ایجنٹ نے اپنا نام کلبھوشن یادو بتایا۔ پاکستانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنا تعارف ہندوستان نیوی کے حاضر سروس آفسر کے طور پر کروایا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستانی جاسوس بلوچستان میں علیحدگی پسند تنظیموں کی مدد کرنے اور بلوچستان میں فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے میں ملوث ہے۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں اہم کارروائی کرتے ہوئے ہندوستانی خفیہ ایجنسی " را " کے حاضر سروس جاسوس کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔
News ID 1862782
آپ کا تبصرہ